سوشل میڈیا، زبان خلق کو نقارہ خدا سمجھو تحریر مبشر علی زیدی
سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ رٹائرمنٹ سے پہلے ان کا زیادہ وقت ٹی وی دیکھتے ہوئے گزرتا تھا۔ ادھر کوئی خبر چلی اور ادھر اس پر ازخود نوٹس ہوا۔ وہ معزول کیے گئے تو الیکٹرونک میڈیا نے ان کی بحالی کی تحریک میں وکلا کی طرح بڑھ…