کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے سابق رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی شہید کے نام پر بننے والی فاؤنڈیشن نے فلاحی کاموں کا آغاز کردیا۔
علی رضا عابدی شہید کے اہل خانہ ایس ایس اے آر اے (SSARA Foundation) کو چلا رہے ہیں۔
فاؤنڈیشن کی جانب سے ڈی ایچ اے میں واقع قبرستان کی صفائی ستھرائی کا کام کیا گیا جس میں رضاکاروں نے حصہ لیا۔


صفائی مہم کے تحت قبرستان میں موجود کچرے کو صاف کیا گیا جبکہ وہاں پانی کا انتظام بھی کیا گیا۔

سید علی رضا عابدی شہید فاؤنڈیشن کے رضا کاروں نے قبرستان کی صفائی کی وہاں موجود ہینڈ پمپ کی مرمت کی اور پانی کا انتظام بھی کیا۔
There shall be tree plantation at Mazar e Quaid on 25/3/2019 at 1030 hrs in memory of Shaheed Syed Ali Raza Anidi. His friends are invited to attend and meet https://t.co/4H6OMLlxpT is organised by szabist and sponsored by K Electric
— Syed Akhlaq Hussain (@dashtetanhai) March 15, 2019
علی رضا عابدی کے والد اخلاق احمد عابدی نے اعلان کیا کہ اگلے مرحلے میں مزار قائد پر فاؤنڈیشن کے تحت شجر کاری مہم ذوالفقار علی بھٹو شہید یونیورسٹی اور کے الیکٹرک کے اشتراک سے 25 مارچ کو شروع کی جائے گی۔