جنرل قمر جاوید باجوہ کی دعوت پر ایرانی آرمی چیف کی پاکستان آمد

اسلام آباد: ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجرجنرل محمد باقری تین روزہ پاکستان کے دورے پر وفاقی دارالحکومت پہنچ گئے۔

اُن کے دورے کا مقصد پاکستانی حکام کے ساتھ بات چیت کیلیے اعلیٰ سطح کے وفدکے ہمراہ 3روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔

نورخان ایئربیس پر پاک فوج کے اعلیٰ حکام اور پاکستان میں ایران کے سفیر مہدی ہنردوست نے میجر محمد باقری کا خیر مقدم کیا۔ ایرانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کرررہے ہیں۔

اس دوران وہ پاکستان کے سول وعسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے جن میں دوطرفہ تعلقات، دفاعی تعاون، سرحدی انتظام، دہشت گردی کے خلاف جنگ اورعلاقائی اور عالمی پیش رفت زیر غورآئے گی۔


خبر کو عام عوام تک پہنچانے میں ہمارا ساتھ دیں، صارفین کے کمنٹس سے ادارے کا کوئی تعلق نہیں ہے۔