کراچی : وفاقی تعلیمی بورڈ نے ایس ایس سی سالانہ امتحانات 2022ء میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء کو اسکالر شپ دینے کیلئے میرٹ کا اعلان کر دیا۔
سائنس گروپ میں 1083 اور آرٹس گروپ میں 1012 اور اس سے زائد نمبر لینے والے طلباء اسکالرشپ کیلئے درخواستیں دینے کے اہل ہوں گے۔
تعلیمی بورڈ نے طلباء کو ہدایت کی ہے کہ جن طلباء نے اعلیٰ تعلیم کیلئے داخلے حاصل کر لئے ہیں وہ رزلٹ کارڈ کی کاپی کے ہمراہ وفاقی تعلیمی بورڈ کی ویب سائٹ سے فارم ڈائون لوڈ کرکے جمع کرا سکتے ہیں۔ اسکالرشپ حاصل کرنےو الے طلباء کو سالانہ 25 ہزار روپے دیئے جائیں گے۔