کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کراچی اور حیدرآباد کی حلقہ بندیوں کے خلاف 9 جنوری کی بجائے 11 جنوری کو دفتر الیکشن کمیشن سندھ کے باہراحتجاجی مظاہرہ کریگی۔
تاریخ کی تبدیلی کا فیصلہ ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا،اجلاس میں حلقہ بندیوں کیخلاف احتجاجی مظاہرے کی تاریخ تبدیل کرکے 9 جنوری کے بجائے 11 جنوری کرنیکی منظوری دی گئی اورگیارہ جنوری کو صوبائی الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہراحتجاج کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بلدیاتی الیکشن میں میدان خالی نہیں چھوڑا جائیگا،ایم کیو ایم نے بلدیاتی امیداروں کو انتخابی مہم تیز کرنیکی ہدایت بھی کردی ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں سیاسی صورتحال،بلدیاتی انتخابات،پیپلزپارٹی سے معاملات پرتفصیلی گفتگو ہوئی اورآئندہ کی حکمت عملی پرمشاورت کی گئی۔
رابطہ کمیٹی نے متفقہ فیصلہ کیا کہ ایم کیو ایم دھاندلی کیخلاف احتجاجی تحریک جاری رکھے گی۔