مریم کی واپسی، مسلم لیگ ن میدان میں نئے روپ کے ساتھ آنے کو تیار

ملک کی دوسری بڑی جماعت مسلم لیگ ن نے پارٹی کی تنظیم نو کردی جس کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سینئر نائب صدر جبکہ مریم نواز صاحبہ سمیت 16 افراد نائب صدور ہوں گے۔

مسلم لیگ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ نئے عہدوں کی تقسیم کی منظوری نوازشریف نے دی جبکہ اس حوالے سے شہبازشریف کو بھی آگاہ کیا جاچکا،اعلامیے کے مطابق مرکزی اور صوبائی سطح پر موجود تنظیموں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا جب کہ پارٹی معاملات چلانے کے لیے 16 کے قریب نائب صدور منتخب کیے گئے جن میں مریم نواز اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر بھی شامل ہیں۔

نوازشریف کی مںظوری کے بعد مسلم لیگ ن نے شاہد خاقان عباسی کو سینئر نائب صدر اور احسن اقبال کو جنرل سیکریٹری ہوگئے اسی طرح بلیغ الرحمان اور عطاءاللہ تارڑ کو ڈپٹی سیکریٹری جنرل مقرر کیا گیا۔ اعلامیے کے مطابق مریم نواز کو مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور مریم اورنگزیب کو سیکریٹری اطلاعات کی ذمہ داریاں نبھائیں گی۔

مسلم لیگ ن کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ کو پنجاب کا صدر اور اویس لغاری کو صوبے کا جنرل سیکریٹری مقرر کیا گیا اسی طرح عباس آفریدی اور طلال چوہدری کو مسلم لیگ ن کا جوائنٹ سیکریٹری مقرر کیا گیا۔ علاوہ ازیں ایاز صادق، عابد شیر علی، برجیس طاہر، حمزہ شہباز کو بھی ن لیگ کا نائب صدر مقرر کیا گیا ہے۔ مشاہداللہ خان، پرویز رشید، رانا تنویر، سردار مہتاب اور محمد زبیر کو بھی ن لیگ کا نائب صدور مقرر کیا گیا۔

’’پنجاب نیشنلسٹ موؤمنٹ‘‘ کے نام سے جماعت بنانے کی تیاری، ن لیگ کے کئی رہنما بغاوت کے لیے تیار

میاں جاوید لطیف، خرم دستگیر، سعد رفیق، نیلسن عظیم، ڈاکٹر درشن لعل اور راحیلہ درانی بھی مسلم لیگ ن کی نائب صدر مقرر ہو گئی ہیں۔سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو ن لیگ انٹرنیشنل افیئرز کا صدر تعینات کیا۔ نورالحسن تنویر جنرل سیکریٹری انٹرنیشنل آفیئرز اور پرویز ملک مسلم لیگ ن کے سیکریٹری فنانس ہوگئے۔ طارق فاطمی کو مسلم لیگ ن کا سیکریٹری پالیسی اینڈ ریسرچ تعینات کیا گیا ہے جب کہ شیزہ فاطمہ خواجہ کو سیکریٹری پارلیمانی امور اور عائشہ رضا فاروق کو سیکریٹری ممبرشپ اینڈ ٹریننگ مقرر کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق مفتاح اسماعیل کو مسلم لیگ ن سندھ کے جنرل سیکریٹری جب کہ علی اکبر گجر کو مسلم لیگ ن سندھ کا سینئر نائب صدر مقرر کیا گیا اسی طرح سلمان علی خان مسلم لیگ ن کراچی کے صدر اور ناصرالدین محمود جنرل سیکریٹری ہوگئے۔ علاوہ ازیں 13 رکنی مشاورتی کونسل بھی تشکیل دی گئی جس میں شہبازشریف، خاقان عباسی ، اسحاق ڈار، احسن اقبال، خواجہ آصف، مشاہد حسین سید، مصدق ملک، قیصر شیخ، محمد زبیر، مفتاح اسماعیل اور عائشہ غوث شامل ہیں جبکہ بلال اظہر کیانی اور علی پرویز ملک کونسل کے رکن نامزد ہوئے۔

مسلم لیگ ن نے حنیف عباسی کو پنجاب کا سینئر نائب صدر جب کہ راجا عتیق سرور، حافظ نعمان، خواجہ سلمان رفیق اور قمرالاسلام نائب صدر پنجاب مقرر کیا اسی طرح عظمٰی بخاری کو مسلم لیگ ن پنجاب کی سیکریٹری اطلاعات مقرر کردیا گیا۔