تنظیم بچاؤ کمیٹی، فاروق ستار کو قریبی ساتھی نے دھچکا دے دیا، اعلانِ لاتعلقی

کراچی: ایم کیو ایم کے سابق رہنما اور تنظیم بچاؤ کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کو اُن کے قریبی ساتھی نے زور دار جھٹکا دے دیا۔

ڈاکٹر فاروق ستار کا ساتھ دینے کا اعلان کرنے والوں کو اپنا مستقبل تاریک نظر آنے لگا جس کے باعث انہوں نے کنارہ کشی اختیار کرنا شروع کردی۔

تنظیم بچاؤ کمیٹی نے ایک او آر سی کمیٹی تشکیل دی تھی جس کے اہم رہنما نور حسین نے فاروق ستار سے علیحدگی کا اعلان کیا۔

انہوں نے ایک پیغام میں کہا کہ ‘ تحریکی ساتھیوں میں بوجھل دل کے ساتھ میں آج ممبر ORC کی رکنیت سے علیحدگی اختیار کر رہا ہوں میں روز اول سے فاروق بھائی کے ساتھ تھا’

اُن کا کہنا تھا کہ ون پوائنٹ ایجنڈے کا اہم مقصد یہ تھا کہ فاروق بھائی کی پرانی حیثیت بحال کردی جائے مگر چند ORC ممبران کسی اور کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں اور وہ یہ چاہتے ہیں کہ دونوں دھڑوں کے درمیاں ہمیشہ انتشار رہے کیونکہ معاملات حل ہونے کی صورت میں اُن کی سیاست ختم ہوجائے گی‘۔

انہوں نے فاروق ستار کا ساتھ دینے والے کارکنا ن سے کہا کہ آپ لوگ کسی بھی ORC ممبر سے بات کر کے معلوم کر سکتے ہیں کہ انکی ORC میں کیا حیثیت ہے کیونکہ وہاں فیصلہ سازی چند عناصر کرتے ہیں اور اُن ہی کے ایجنڈے پر کام چل رہا ہے۔ میری ORC ممبران سے درخواست ہے کہ اگر کوئی ساتھی آپ سے بات کرے تو خدا را اسے سچ بتائیں کہ  کون کیا کررہا ہے لہذا آج کے بعد میرا ORC سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے فاروق ستار کے روشن مستقبل کے لیے دعا بھی کی ۔