مبینہ آڈیو ، پی ٹی آئی کے ارکان فواد پر برس پڑے
اسلام آباد:پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی جس میں فواد فون کال پر شہباز شریف کو دوست کے ذریعے پیغام دے رہے ہیں۔
مبینہ کال میں وہ کہہ رہے کہ سیاسی جماعتیں آپس کے سیاسی معاملات کے لیے فوجیوں کے کندھے استعمال نہ کریں ،آپس میں بیٹھیں اور معاملات پر بات کریں ،سیاست دانوں کو آپس میں فریم ورک بنانا چاہیے ،سیاستدان ہر وقت فوجیوں کو دیکھتے رہتے ہیں کہ “او کی کرن گے” ، ان سے پوچھیں کہ اب آپ پی ٹی آئی سے کیا چاہتے ہیں ،عمران خان کو نااہل کر دیں تو رولا ہی ہوگا۔
ذرائع کا کہناہے کہ مبینہ آڈیوسامنے آنے کے بعد تحریک انصاف کے بعض رہنمائوں نے عمران خان سے براہ راست شکایت کی ہے کہ وہ معاملے کو نوٹس لیں ،اگر آڈیو میں کوئی صداقت ہے اور جعلی نہیں ہے تو فواد چوہدری کے خلاف ڈسپلنری کارروائی ہونی چاہیے۔

