کور کمانڈرز کانفرنس میں دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے ختم کرنے کا عزم !

راولپنڈی:پاک فوج کی اعلیٰ قیادت نے عوامی امنگوں کے مطابق دہشتگردوں کیخلاف بلاتفریق لڑنے کے عزم کااظہارکردیا۔آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی سربراہی میں کور کمانڈرز کانفرنس کاانعقادکیاگیا۔

جی ایچ کیومیں آرمی چیف کی زیرصدارت 254ویں کورکمانڈرزکانفرنس 27اور28دسمبردوروزتک جاری رہی،کانفرنس میں پاک فوج کےپیشہ ورانہ اورتنظیمی امورکا جامع جائزہ لیاگیا،شرکانے کانفرنس میں دہشتگردوں کیخلاف بلا تفریق لڑنے اوراس لعنت کو ختم کرنے کے عزم کااظہار کیا۔کانفرنس میں فیصلہ کیاگیاکہ دہشتگردی کیخلاف جنگ بھرپور عزم کیساتھ جاری رہیگی۔

آئی ایس پی آرکے مطابق کورکمانڈرزنے کہا کہ دہشتگردی کےخلاف جنگ بھرپور انداز میں جاری ہے،عوام کی امنگوں کے مطابق بلا تفریق دہشتگردی کا خاتمہ کیا جائے گا۔