کیا مصطفیٰ‌ کمال بانی ایم کی تقاریرپر نظر رکھتے ہیں؟

مصطفیٰ کمال نے بانی ایم  کیو ایم کے حالیہ خطابات کا حوالہ دے کر بتایا کہ الطاف حسین نے بھارت سے سیاسی پناہ کی درخواست کی جس کے بعد یہ سوال پیدا ہوتا ہے کیا پی ایس پی چیئرمین بانی ایم کیو ایم کے خطابات کو سنتے یا اُن پر نظر رکھتے ہیں؟

یاد رہے کہ نومبر کے مہینے میں ہی دو بار بانی ایم کیو ایم سوشل میڈیا پر اپنے کارکنان سے خطاب کرچکے ہیں اور انہوں نے دونوں  بار ہی بھارتی وزیراعظم سے سیاسی پناہ کی درخواست کی اور  یہ بھی کہا کہ مجھے فنڈز فراہم کیے جائیں۔

اس سے قبل الطاف حسین نے بھارتی وزیر اعظم سے کہا تھا کہ میرے آباؤ اجداد کی قبریں بھارت میں موجود ہیں، میں وہاں آکر قبروں پر فاتحہ خوانی کرنا چاہتا ہوں، مجھے اور میرے ساتھیوں کو سیاسی پناہ دی جائے، انڈیا منتقلی کے بعد ہم سیاست میں حصہ نہیں لیں گے بلکہ خاموش زندگی گزاریں گے۔

بھارت سے سیاسی پناہ دینے کی درخواست، بانی ایم کیو ایم بڑی مشکل میں‌

پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ الطاف حسین مہاجروں کے نام پر سیاست کر رہا تھا، الطاف حسین کے انڈیا سے مدد مانگنے کے بیان پر کسی مہاجر کے گھر پر پولیس نہیں گئی ہے، مہاجروں پر سے الطاف حسین کا ٹیگ ہٹ چکا ہے، کراچی سے کشمور اور کشمور سے کشمیر تک کے نوجوانوں کو کہتا ہوں لہ میرے ساتھ آو، ہم ملک ٹھیک کر سکتے ہیں، ہمارے دامن کرپشن سے پاک ہے۔