آصفہ بھٹو نے”سرتیون سنگ کرافٹس” نمائش کا افتتاح کردیا

کراچی: آصفہ بھٹو زرداری نے کلفٹن کے نجی شاپنگ مال میں 3 روزہ 12 ویں “سرتیون سنگ کرافٹس” نمائش کا افتتاح کردیا۔

اس موقع پر وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو، وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ، سی ای او سرسو دتل کلہوڑو، دیہی ہنرمند خواتین اور دیگر موجود تھے، نمائش کا اہتمام سندھ رورل سپورٹ آرگنائزیشن نے حکومت سندھ اور شراکتی داروں کے تعاون سے کیا، جس میں ہنرمند خواتین کے ہاتھوں کے کام کی نمائش کی گئی، نمائش کا مقصد دیہی ہنرمند خواتین کو مارکیٹ تک رسائی اور رابطہ فراہم کرنا ہے۔

آصفہ بھٹو نے سرسو کی کاوش کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی دیہی خواتین کیلئے ایسا جذبہ جاری رکھا جائے گا، انہوں نے ہنرمند خواتین سے ملاقات کی۔