احسن غوری ایم کیوایم شعبہ اطلاعات کی20رکنی کمیٹی کے انچارج مقرر

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکزبہادرآباد پرذیلی شعبہ جات کے انضمام کا عمل جاری ہے اس سلسلے میں مرکزی شعبہ اطلاعات کا اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا جس میں شعبہ اطلاعات کے تمام اراکین نے شرکت کی اجلاس کی صدارت ڈپٹی کنوینرخواجہ اظہار الحسن نے کی۔

اس موقع پررابطہ کمیٹی کے اراکین سید امین الحق بھی موجود تھے،ڈپٹی کنوینر خواجہ اظہارالحسن نے کہا کہ ہم ایک دوسرے کو سمجھ کراوربرداشت کرکے کامیابی حاصل کرسکتے ہیں،شعبہ اطلاعات کسی بھی سیاسی جماعت کا کلیدی شعبہ ہوتا ہے اوراسکو تنظیم کے ہرمحاذ پرکارکردگی دکھانی ہوتی ہے بلکہ جماعت کی پالیسی کو آگے بڑھانے کیلئے بھی اپنا کردارادا کرنا ہوتا ہے۔

سید امین الحق نے کہا کہ تیزی سے بدلتے حالات میں شعبہ اطلاعات کی ذمہ داریاں اوربھی بڑھ جاتی ہیں کہ جب پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرانک میڈیا نے لی اوراب علاقائی طورپرالیکٹرانک میڈیا وجود میں آرہا ہے اورعلاقائی سطح پرہی سیاسی،سماجی پہلوسے ایک دوسرے کا مقابلہ کیا جائیگا جس کیلئے ہمیں تیار رہنا ہوگا۔

آخر میں مرکزی شعبہ اطلاعات کی 20 رکنی کمیٹی میں احسن غوری کو انچارج جبکہ 02 جوائنٹ انچارجزمقرر کرنے کا اعلان کیا گیا۔