خلیل الرحمان قمر کو ازدواجی زندگی سے متعلق مشورے دینا مہنگا پڑ گیا

کراچی : معروف مصنف اور ہدایتکار خلیل الرحمان قمر کو ازدواجی زندگی سے متعلق مشورے دینے پر ان کے ناقدین نے آڑے ہاتھوں لے لیا ۔

صارفین نے ان کی ٹرولنگ شروع کرتی ہے اور انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ایک خاتوں صارف نے لکھاکہ ’’ خوتین کا احترام نہ کرنے والا یہ شخص کس طرح ازدواجی زندگی گزارنے سے متعلق مشورے دے سکتاہے ؟؟‘‘۔

خلیل الرحمان قمر نے کہا تھا کہ بیوی کو خوش رکھنے اور کامیاب ازدواجی زندگی کے 4 گر ہیں جن پر عمل کیا جائے تو بیوی وہ عورت بن جاتی ہے جو مرد کو بنادیتی ہے۔ایک یوٹیوب چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں خلیل الرحمان قمر سے مزیبان نے اہلیہ کو خوش رکھنے کے اصول پوچھ لیے تو انہوں نے کہا کہ 4 گُر استعمال کرکے آپ اپنے گھر کو جنت بناسکتے ہیں۔

کہ گھر کے اندر مرد نہ بنیں، اپنی مردانگی کو گھر کے باہر چھوڑ کر جائیں۔اس پر اپنی مردانگی کیا دکھانا جو آپ کا گھر اور دنیا چلا رہی ہے۔