جامعہ کراچی کے طالب علم کی امتحان کے دوران طبیعت خراب ہوئی اور پھر وہ انتقال کرگیا، یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق طالب علم کی شناخت روحیل کے نام سے ہوئی جو ایف سی ایریا کا رہائشی اور بی کام فائنل ایئر کا طالب علم تھا۔
امتحان دینے کے دوران طالب علم کو طبیعت خراب ہونے پر عباسی شہید منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اُس کی موت کی تصدیق کی، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی حتمی بات کی جاسکتی ہے۔
والد کا کہنا تھاکہ اُن کو گھر پر روحیل کی طبیعت سے متعلق اطلاع ملی جس کے بعد وہ اسپتال پہنچے تو وہ مرچکا تھا، بیٹا بالکل صحت مند تھا اور وہ گھر سے خوشی خوشی پیپر دینے گیا تھا۔