سرکاری ادارے میںمخصوص افراد کو دوبارہ ملازمت دینے کا انکشاف
لیبر ڈائریکٹویٹ فوری ریفرنڈم کی تاریخ کا اعلان کرے تاخیری حربے استعمال کرکے ادارہ ترقیات کراچی کی انتظامیہ پیپلز پارٹی کی ایما پر ریفرنڈم ملتوی کرانے کی کوششوں کا حصہ بننے کی کوشش نہ کرے ، مخصوص افراد کی ری رہائیرنگ کی شدید مذمت کرتے ہیں
کارنر میٹنگ سے صدر ندیم کھوکھر،جنرل سیکرٹری دلاور خان، یونین ممبر طاہر جاوید، ترجمان عبدالمعروف خان، سرپرست اعلی نوید انور ۔ ممبر لیبر ڈویثرن عابد شیخ کی شرکت
کراچی (اسٹاف رپورٹ) لیبر ڈائریکٹویٹ فوری ریفرنڈم کی تاریخ کا اعلان کرے تاخیری حربے استعمال کرکے ادارہ ترقیات کراچی کی انتظامیہ پیپلز پارٹی کی ایما پر ریفرنڈم ملتوی کرانے کی کوششوں کا حصہ بننے کی کوشش نہ کرے مخصوص افراد کی ری رہائیرنگ کی شدید مذمت کرتے ہیں اس حوالے سے کے ڈی ایمپلائز یونین کی جانب سے سیکریٹریٹ ڈیپارٹمنٹ میں کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کرکے ریفرنڈم میں اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا کے ڈی اے ایمپلائز یونین کی جانب سے سیکریٹریٹ ڈیپارٹمنٹ میں ایک کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا گیاجس میں ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور ریفرنڈم میں اپنی حمایت کی یقین دہانی کرائی، کارنر میٹنگ سے صدر ندیم کھوکھر،جنرل سیکرٹری دلاور خان، یونین ممبر طاہر جاوید، ترجمان عبدالمعروف خان، سرپرست اعلی نوید انور ۔ ممبر لیبر ڈویثرن عابد شیخ نے شرکت کی کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے یونین کے ذمہ داران نے کہا کہ ریفرنڈم میں کامیابی کے بعد سیکریٹریٹ ڈیپارٹمنٹ اوراسکول ٹیچرزکے پروموشن فوری طور پر کروائے جائیں گے یونین کے ذمہ داران نے فوری کنٹریکٹ ری رہائیرنگ او ر ورک چارج اسکروٹنی شروع کر نے کا مطالبہ دہرایا اور مخصوص افراد کی ری رہائیرنگ کی مذمت کی اور وزیر بلدیات سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا اوریونین کے ذمہ داران نے کہا کہ لیبر ڈائریکٹویٹ فوری ریفرنڈم کی تاریخ کا اعلان کرے اور کے ڈی اے انتظامیہ کو انتباہ کرے کہ وہ پیپلز پارٹی کی ایما پر ریفرنڈم ملتوی کرانے کی کوششوں کا حصہ نہ بنے ورنہ سندھ اسمبلی سمیت ہر سطح پر احتجاج کیا جائے گا ممبر لیبر ڈویثرن عابد شیخ نے تنظیمی کام کو آگے بڑھانے اور موجودہ سیاسی صورت حال پر تفصیلی روشنی ڈالی۔
