اعزاز سید اور عمر چیمہ کی دوبارہ ٹویٹر پر واپسی

اسلام آباد: جیو اور جنگ گروپ سے تعلق رکھنے والے دو نامور صحافی اعزاز سید اور عمر چیمہ ایک بار پھر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر متحرک ہوگئے اور انہوں نے اپنی آئی ڈیز کھول لیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں نامعلوم وجوہات کی بنیاد پر اینکر وجیہہ ثانی ، اعزاز سید اور عمر چیمہ نے اپنا ٹویٹر اکاؤنٹ خود سے بند کردیا تھا جس کے بعد کافی قیاسی آرائیاں سامنے آئی تھیں۔

اب اعزاز سید نے ٹویٹ کے ذریعے اپنی واپسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ سچ کے سفر کو جاری رکھیں گے۔