افتخار احمد نے میڈیا انڈسٹری چھوڑ دی

اسلام آباد: پاکستانی الیکٹرانک میڈیا کے نامور صحافی افتخار احمد نے طبعی بنیادوں کی وجہ سے ذرائع ابلاغ کی دنیا کو خیر باد کہہ دیا۔

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وہ اپنا بطور اینکر 17 سالہ کیریئر ختم کررہے ہیں، اس دوران مجھے بہت اچھے لوگ ملے، شکریہ اُن تمام کا جنہوں نے مجھے سپورٹ کیا ہر موقع پر مدد کی اور تنقید کی۔

انہوں نے بتایا کہ وہ چینل 24 سے بھی مستعفیٰ ہورہے ہیں کیونکہ اب اُن کی طبیعت مزید اجازت نہیں دے رہی۔

یاد رہے کہ افتخار احمد نے جیو ٹی وی پر جواب دہ پروگرام سے شہرت کی بلندیوں کو چھوا اُس کے بعد وہ بول اور دنیا نیوز کا بھی حصہ بنے۔ انہوں نے اپنے صحافتی کیریئر کا آغاز 1982 میں روزنامہ اخبار صبح خیر سے کیا، بعد ازاں روزنامہ آفتاب، پاکستان، اور جنگ میں بھی مختلف ذمہ داریاں انجام دیں۔

انہوں نے 2015 میں چینل 24 جوائن کیا جہاں سے وہ اپنا پروگرام جواب دیں کررہے تھے۔