اسکاٹ لیںڈ یارڈ کا چھاپہ، الطاف حسین گرفتار
لندن: ذرائع نیوز کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق اسکاٹ لینڈ یارڈ نے علی الصباح چھاپہ مار کر بانی ایم کیو ایم کو گرفتار کرلیا۔
اسکاٹ لینڈ یارڈ کی جانب سے صبح سویرے بانی ایم کیو ایم کے گھر چھاپہ مارا گیا، کارروائی کے نیتجے میں اُن کی گرفتاری عمل میں لائی گئی جس کے بعد انہیں مقامی پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا۔
سمالی لندن میں چھاپے کے میں 15 پولیس افسران نے حصہ لیا، آخری اطلاعات موصول ہونے تک بانی ایم کیو ایم کے گھر کی تلاشی کا عمل جاری ہے۔
ذرائع نیوز کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق بانی ایم کیو ایم کی گرفتاری ممکنہ طور پر 2016 کی نفرت انگیز تقریر پر کی گئی، حال ہی میں اسکاٹ لینڈ یارڈ اسلام آباد سے گواہوں کے بیانات قلم بند کر کے گئی تھی جس کی روشنی میں گرفتاری کی گئی۔
بانی ایم کیو ایم کی اشتعال انگیز تقریر، لندن پولیس کی ایف آئی اے اور سندھ پولیس افسران سے تفتیش

