اسد عمر کی تقریر پر نامور صحافی شفیع نقی جامعی کا دلچسپ تبصرہ
اسلام آباد: سابق وفاقی وزیرخزانہ اور قائمہ کمیٹی برائے معاشیات کے چیئرمین اسد عمر نے گزشتہ روز اسمبلی فلور پر زور دار تقریر کی جس میں انہوں نے مقتدر حلقوں کو بولا۔
اسد عمر نے اپنی تقریر کی ویڈیو بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیئر کی، یقینی طور پر جنرل (ر) عمر کے صاحبزادے کی تقریر لوگوں کے لیے حیران کُن تھی کیونکہ انہوں نے جرنیلز کے بارے میں بھی آگاہ کیا تھا۔
سابق وفاقی وزیر خزانہ نے اپنی تقریر کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’اس ملک کی اشرافیہ اپنے آپ کو قانون سے بالاتر سمجھتی ہے، جس سے سوال پوچھو تو وہ کہتا ہے سازش ہورہی ہے‘‘۔
اس کے جواب میں بی بی سی سے حال ہی میں ریٹارئرمنٹ لینے والے معروف صحافی شفیع نقی جامعی نے دلچسپ تبصرہ کیا اور ویڈیو کو کوٹ کرتے ہوئے لکھا کہ
’’ذوالفقار علی بھٹو کے ہاتھوں ڈیموٹیڈ (تنزلی) جرنیل کے بیٹے نے جرنیل کے بارے میں کیا کہا ؟ کیا یہ فیک (جعلی) اسمبلی ہے ؟ یا جو کہا وہ سب جعلی و جھوٹ ہے ہے ! یا جس نے کہلوایا اُسکا منصوبہ کچھ اور ہے‘‘؟
ذوالفقار علی بھٹو کے ہاتھوں ڈیموٹیڈ جرنیل کے بیٹے نے جرنیل کے بارے میں کیا کہا ؟
کیا یہ فیک اسمبلی ہے ؟
جو کہا وہ فیک ہے !
یا جس نے کہلوایا اُسکا منصوبہ کچھ اور ہے ؟ https://t.co/uM84vBS7EE— Shafi Naqi Jamie (@ShafiNaqiJamie) June 11, 2019
ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ’’اسد عمر کے والد صاحب کو سقوطِ ڈھاکہ یعنی ملک توڑنے کی وجہ سے بمع 8 جرنیل حمودالرحمٰن کمیشن رپورٹ پر ڈیموئیڈ کیا گیا تھا۔‘‘
#MT
" اسد عمر کے والد صاحب کو سقوطِ ڈھاکہ یعنی ملک توڑنے کی وجہ سے بمع 8 جرنیل حمودالرحمٰن کمیشن رپورٹ پر ڈیموئیڈ کیا گیا تھا" https://t.co/EszKjkgFRz— Shafi Naqi Jamie (@ShafiNaqiJamie) June 11, 2019

