عید المبارک، جیل قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان
کراچی / لاہور: پنجاب کے بعد سندھ حکومت نے بھی معمولی جرمانے والے غریب اور نادار قیدیوں کی فیس بھر کے انہیں عید الفطر سے قبل رہا کرنے کا اعلان کردیا۔
اس سے قبل پنجاب حکومت کی جانب سے تقریبا 70 قیدیوں کے جرمانے ادا کیے گئے جس کے بعد انہیں صوبے کے مختلف جیلوں سے رہائی ملی تھی تاہم اب مشیرجیل خانہ جات (سندھ) اعجاز جاکھرانی نے بھی قیدیوں کی رہائی کا عندیہ دیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ عید پر معمولی جرمانہ ادا نہ کرنے والے قیدیوں کو حکومت کی جانب سے رہائی کا تحفہ دیا جائے گا، ہماری کوشش ہے کہ جیلوں سے باہر نکلنے والے افراد معاشرے کے کارآمد شہری بند سکیں اس لیے سندھ حکومت جیلوں کو اصلاحی مرکز بنا رہی ہے، اس ضمن میں قانون بھی منظور ہوچکا۔


