کراچی:‌ ٹینکر مافیا کو قلت کے باوجود پانی کیسے ملتا ہے؟‌ علی زیدی کا معصومانہ سوال

کراچی: وفاقی وزیر برائے بحری امور اور تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی نے شہر قائد میں پانی کی قلت کے حوالے سے اہم سوال کھڑا کردیا۔

علی زیدی نے کہا ہے کہ رمضان کی ابتدا سے ہی کراچی کوپانی کی قلت کا سامنا ہے، شہر بھر سے پانی کی قلت کی شکایت موصول ہورہی ہے، شدید گرمی اور پانی کی قلت کے باوجود ٹینکر مافیا کو بغیر کسی مشکل کے آرام سے پانی مل رہا ہے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ ٹینکر مافیا کو پانی کہاں سے مل جاتا ہے؟ صوبائی اور مقامی حکومت کہاں ہے؟ پھرشکایت کی جاتی ہے وفاق مداخلت کرتا ہے۔