ڈرامائی شادی اور جسم فروشی، چین نے پاکستان کے الزام پر خاموشی توڑ دی

چینی حکام نے پاکستانیوں لڑکیوں سے ڈرامائی شادی اور اُن سے جسم فروشی کروانے یا پھر اعضاء کی فروخت کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔

چینی شہریوں سے شادی کے بعد پاکستانی خواتین سے زبردستی جسم فروشی اور ان کے اعضاء کی فروخت کی خبروں کو مسترد کردیا۔پاکستان میں چینی سفارتخانے کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ چین کی وزارت پبلک سیکیورٹی نے پاکستانی میڈیا میں چلنے والی خبروں کی تحقیقات کی ہیں جن میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ شادی کے بعد چین میں رہنے والی پاکستانی خواتین سے زبردستی جسم فروشی کروانے یا ان کے اعضاء فروخت ہونے کی اطلاعات درست نہیں ہیں۔

چینی سفارت خانے نے اپیل کی ہے کہ وہ کوئی بھی پاکستانی خاتون شادی سے قبل قونصل خانے سے رابطہ کرے تاکہ مستقبل میں شادی سے قبل رشتوں کی تحقیقات کی جائے۔