حکومت کا ریڈیو پاکستان بند کرنے کا فیصلہ، چار اسٹیشنز فوری بند
اسلام آباد: حکومت پاکستان نے سرکاری ریڈیو کے اسٹیشنز کو مالی بحران کی وجہ سے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا جس کے تحت پہلے مرحلے میں کچھ علاقوں سے اسٹیشنز کو بند کردیا گیا۔
پاکستان 24 کی ویب سائٹ کے مطابق پاکستان کے سرکاری ریڈیو کے بعض سٹیشن مالی بحران کے باعث بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا، سرکاری دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ مٹھی، بھٹ شاہ، سرگودھا، ایبٹ آباد کے ریوڈٰو اسٹیشنز کو بند کردیا گیا جبکہ اب ان کو ری براڈکاسٹنگ اور ریلوے کے مواصلات میں تبدیل کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
ریڈیو پاکستان کی جانب سے جاری ہونے والے مراسلے کے مطابق اسٹیشنز بند کرنے کا فیصلہ اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیا گیا جس کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ دور دراز علاقوں میں موجود ریڈیو اسٹیشنز پر موجود مواصلاتی سامان ناکارہ ہوچکا جبکہ آلات کی مرمت کے لیے بجٹ بھی دستیاب نہیں ہے۔
ذرائع کے مطابق کراچی، لاہور، راولپنڈی اور کوئٹہ کے ہائی پاؤر میڈیم ویوز ٹرانسمیشنز کو بھی اجلاس میں بند کرنے کی تجویز سامنے آئی جس پر فی الحال عملدرآمد نہیں کیا جارہا۔

