خیبرپختونخواہ کے سابق وزیر اعلیٰ اور جماعت اسلامی کے سابق رہنما و موجودہ وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کے ایک اور بھائی کو وزارت مل گئی۔
خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے رکن صوبائی اسمبلی لیاقت خٹک نے وزیر کے عہدہ کا حلف اٹھالیا، وہ وفاقی وزیر دفاع کے سگے بھائی ہیں۔
تحریک انصاف میں مورثی سیاست کے خلاف باتیں کرنے والے اس وزارت کو دینے پر تذبذب کا شکار ہیں البتہ سینئر رہنما بجائے اس فیصلے پر تنقید کرنے کے پرویز خٹک کا دفاع کررہے ہیں۔ صحافی محمود جان بابر نے ٹویٹ کیا ہے کہ اس موروثی سیاست کا کیسے دفاع کیا جا سکتا ہے، کیا یہ کچھ زیادہ نہیں ہو گیا؟۔ انہوں نے خٹک خاندان کے نام اور عہدے بھی لکھے ۔
”پرویز خٹک (وزیر دفاع) ۔ لیاقت خٹک، صوبائی وزیر (بھائی) ۔ نفیسہ خٹک، رکن قومی اسمبلی(بھابی)، اسحاق خٹک، ڈسٹرکٹ کونسلر (بیٹا) ۔ عمران خٹک، رکن قومی اسمبلی(داماد)۔ ابراہیم خٹک، رکن صوبائی اسمبلی( بیٹا) اور احد خٹک، تحصیل ناظم (بھتیجا) ۔‘‘
پرویز خٹک ۔۔۔۔۔ وزیر دفاع
لیاقت خٹک ۔۔۔ صوبائی وزیر (بھائی)
اسحاق خٹک۔۔۔۔ ڈسٹرکٹ کونسلر (بیٹا)
نفیسہ خٹک۔۔۔۔ رکن قومی اسمبلی(بھابی)
عمران خٹک۔۔۔۔ رکن قومی اسمبلی(داماد)
ابراہیم خٹک ۔۔۔ رکن صوبائی اسمبلی( بیٹا)
احد خٹک ۔۔۔۔ تحصیل ناظم ( بھتیجا)— Mehmood Jan Babar (@MehmoodJan1) April 28, 2019