رمضان کا چاند کب نظر آئے گا؟ دورانِ ماہ صیام ڈیوٹی ٹائمنگ کیا ہوگی؟
کراچی: محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ رمضان المبارک 1440 ہجری کا چاند پانچ مئی کو نظر آئے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق چاند کی پیدائش 5 مئی کو 3 بجکر 45 منٹ پر ہوگی، چاند کی عمر 15 گھنٹے 43 منٹ ہوگی، چاند غروب آفتاب کے بعد 7 بجکر 33 منٹ تک آسمان پر ہوگا، کراچی میں غروب آفتاب 7 بجکر 4 منٹ پر ہوگا جب کہ موسمی ریکارڈ کے مطابق ملک کے بیشتر حصوں میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے کلائمیٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر کی جانب سے رمضان کے چاند کی پیش گوئی کردی گئی، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رمضان کا چاند 5 مئی، 29 شعبان کو نظر نہیں آئے گا، سائنسی اعداد و شمار کے مطابق ماہ صیام کا چاند 6 مئی کو نظر آنے کا امکان ہے۔
دوسری جانب رویت ہلال کمیٹی نے بھی 5 مئی کی شام مرکزی اور زونل کمیٹیوں کے اجلاس طلب کرلیے جن کی صدارت مفتی منیب الرحمان کریں گے جبکہ وفاقی مذہبی امور پیر نور الحق قادری بھی ملک بھر میں ایک ہی روز چاند کروانے کی کوششوں میں مصروف ہوگئے۔
رمضان کے سرکاری اوقات کار

ایک دن روزہ ایک دن عید کا مسئلہ ایوان میں اٹھ گیا
کیا وجہ ہے کہ پھر رمضان سر پر ہے اور ہم ایک دن روزہ اور عید پر ہم متفق نہیں ہوسکے رکن اسمبلی صاحبزادہ صبغت اللہ
روئت ہلال کمیٹی 1974میں قائم کی گئی وزیر مذہبی امور
روزہ اور عید چاند دیکھ کر ہی کیا جاتا ہے پیر نورالحق قادری
ایک دن روزہ ایک دن عید پر قانون سازی کی کوشش کررہے ہیں وفاقی وزیر مذہبی امور
ٹی وی چینلز کو پابند کیا جانا چاہئے کہ وہ مرکزی روئت ہلال کمیٹی کے اعلان سے پہلے چاند نظر آنے کا کوئی اعلان نہ کریں وزیر مذہبی امور
جو ٹی وی چینل مرکزی روئت ہلال کمیٹی کے اعلان سے قبل اعلان کرے اسے سزا ملنی چاہئے وفاقی وزیر پیر نورالحق قادری
روزہ اور عید کے لئے چاند کی روئت شرعی تقاضا ہے البتہ محکمہ موسمیات سے مدد لی جارہی ہے وزیر مذہبی امور
