آئی ڈرائید کا اسمارٹ فون پاکستان میں فروخت کے لیے پیش
ٹی سی ایس (TCS) پاکستان کے نمایاں ای کامرس پورٹل ’یے وو ڈاٹ کام‘ (yayvo.com) نے اپنے صارفین تک تازہ ترین اور جدید مصنوعات پہنچانے کا وعدہ ایک بار پھر پورا کردیا ہے۔
گزشتہ ہفتے کراچی میں منعقدہ لانچ ایونٹ کے دوران پورے پاکستان سے لکھاریوں اور ٹیکنالوجی بلاگروں نے iDroid Balr X7 دیکھا اور استعمال کیا جبکہ اس موقعے پر ’یے وو‘ کا چہرہ عدیل چودھری اور علی گُل پیر بھی موجود تھے۔ اس ایونٹ میں کو فاؤنڈر جواد قریشی نے کہا ’’iDroid اپنے پاکستانی صارفین کو بہترین مصنوعات، انتہائی باکفایت انداز میں پیش کرنا چاہتا ہے۔ ’یے وو‘ کے ساتھ ہماری پارٹنرشپ اس خطے میں ایک اہم اور دور رس پیش رفت ہے؛ جب کہ بہترین مصنوعات کےلئے کمٹمنٹ اور باریک ترین جزئیات پر توجہ شمالی امریکا اور افریقا میں ہمارے اسمارٹ فونز کی زبردست کامیابی سے ثابت شدہ ہے۔‘‘



