انتخابات 2018 ایم کیو ایم کے لیے مختلف کیسے؟‌

کراچی: ایم کیوایم پاکستان کے لیے 2018 کے عام انتخابات 2013 سے یکسر مختلف ہوں گے، ماضی میں ایک ساتھ انتخابی مہم چلانے والےاس بار ایک دوسرے کے خلاف مدمقابل ہیں۔

نائن زیروسے ٹکٹ لے کر الیکشن لڑنے والے پہلی مرتبہ بہادرآباد اور خیابان سحر کی آشیرباد سے انتخابی میدان میں اتریں گے۔ کنوینر ایم کیوایم خالد مقبول کے مدمقابل این اے 255 سے پی ایس پی کے ڈاکٹر عطامیدان میں ہیں۔

سربراہ پی ایس پی مصطفیٰ کمال کے سامنے این اے 253 پر متحدہ کے اسامہ قادری کھڑے ہوں گے ۔ این اے 245 سے فاروق ستار کا مقابلہ پی ایس پی کے ڈاکٹر صغیر کریں گےجبکہ این اے 247 پر فوزیہ قصوری ،،فاروق ستار کے خلاف میدان میں اتریں گی۔

این اے 243 سے پتنگ کے نشان پر علی رضا عابدی جبکہ ڈولفن کے نشان پر مزمل قریشی ووٹ مانگیں گے،این اے 240 سے پاک سرزمین کے آصف حسنین سے متحدہ کے ڈپٹی اقبال، پنجہ آزمائی کریں گے۔

این اے 239 سے ندیم رازی کے خلاف خواجہ سہیل منصور ،این اے 244 سے سعید شفیق کے خلاف روف صدیقی جبکہ این اے 251 سے نہال ملک کے خلاف امین الحق کھڑے ہوں گے۔

این اے 254 سے ڈپٹی مئیر ارشد وہرہ،شیخ صلاح الدین کا مقابلہ کریں گے۔

ماضی میں ایک دوسرے پر جان چھڑکنے والے آج مدمقابل ہیں اور ایک دوسرے کے راز افشاں کررہے ہیں جس کے باعث عوام دونوں جماعتوں سے ہی بظاہر متنفر نظر آتے ہیں۔


خبر کو عام عوام تک پہنچانے میں ہمارا ساتھ دیں، صارفین کے کمنٹس سے ادارے کا کوئی تعلق نہیں ہے۔