ریحام خان کی زندگی پر مبنی کتاب، عمران خان کو انہوں نے کیا لکھا؟‌ اہم رہنما کا انکشاف

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی کتاب کی رونمائی 9 یا 10 جون کو ہونے جارہی ہے اور اس حوالے سے تیاریاں شروع کر دی گئیں جبکہ ریحام خان نے لندن میں حسین حقانی سے بھی ملاقات کی۔

عمران خان کی سابق اہلیہ اور نامور صحافی ریحام خان کی نجی زندگی سے متعلق کتاب کی رونمائی آئندہ چند روز میں ہوجائے گی جس میں ممکنہ طور پر انہوں نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر الزامات عائد کیے ہیں۔

کتاب شائع ہونے سے قبل حمزہ علی عباسی نے انکشاف کیا کہ ریحام خان نے جو تحریر لکھی بدقسمتی سے اُسے پڑھنے کا تجربہ حاصل ہوا، اس کتاب میں ریحام نے خود کو تہجد گزار خاتون اور عمران خان کو شیطان قرار دیا جبکہ شہباز شریف اُن کے نزیک حیرت انگیز اور بہترین شخصیت کے مالک ہیں۔


خبر کو عام عوام تک پہنچانے میں ہمارا ساتھ دیں، صارفین کے کمنٹس سے ادارے کا کوئی تعلق نہیں ہے۔