عید الفطر کے موقع پر نئے کرنسی نوٹ‌گھر بیٹھے حاصل کریں

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عید سے قبل نئے کرنسی نوٹوں کے اجراء کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے، صارفین یکم جون سے مذکورہ برانچ نمبر میسج کر کے نئے نوٹ حاصل کرسکتے ہیں۔

اسٹیٹ بینک نے اعلان کیا ہے کہ بینکوں کی جانب سے نئے کرنسی نوٹ یکم جون سے 14 جون کے درمیان جاری کیے جائیں گے۔صارفین کسی بھی کمرشل بینک سے پرانے نوٹ دے کر نئے کرنسی نوٹ حاصل کر سکتے ہیں۔

اس کیلئے صارفین اپنے بینک کا برانچ کوڈ اور شناختی کارڈ نمبر 8877 پر ایس ایم ایس کرکے کرنسی نوٹوں کی بکنگ بھی کروا سکتے ہیں۔

ایس ایم ایس کرنے کے بعد صارف کو کرنسی نوٹس کی مطلوبہ تعداد اور بینک برانچ کی معلومات فراہم کردی جائیں گی۔

نئے کرنسی نوٹس حاصل کرنے کیلئے ایک موبائل نمبر اور ایک شناختی کارڈ نمبر صرف ایک مرتبہ استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ایک صارف کو ایک سے زائد مرتبہ نئے کرنسی نوٹ فراہم نہیں کیے جائیں گے۔

صارف 10 روپے نوٹس کے تین پیکٹ جبکہ 50 روپے اور 100 روپے کے نوٹس کا ایک ایک پیکٹ حاصل کر سکیں گے۔ کسی بھی مسئلے کی شکایت اسٹیٹ بینک کے ہیلپ لائن نمبر پر درج کروائیں نیز یہ کہ بینک عملہ تعاون نہ کرے تب بھی اسٹیٹ بینک کو ضرور مطلع کریں۔

کرنسی نوٹ کے لیے برانچوں کے کوڈز درج ذیل ہیں، اپنے قریبی بینک کی برانچ کا کوڈ ڈالیں اور مذکورہ تاریخ پر نئے نوٹ اٹھائیں۔

سروس کے استعمال کا طریقہ کار

اپنا نادرا کا شناختی کارڈ نمبر اور بینک کا برانچ کوڈ میسج میں لکھ کر اسے 8877 پر ایس ایم ایس کریں۔ جس کے بعد آپ کو ٹرانزیکشن پیغام موصول ہوگا اور اُس میں نئے کرنسی نوٹ ملنے کی تاریخ بتائی جائے گی۔

کرنسی نوٹوں کے حصول کے وقت اصل شناختی کارڈ یا اسمارٹ کارڈ کی فوٹو کاپی بینک میں جمع کروانی لازم ہوگی، قومی بینک کی جانب سے ایس ایم ایس سروس کے چارجز 15 روپے رکھے گئے ہیں۔

برانچ کوڈ


خبر کو عام عوام تک پہنچانے میں ہمارا ساتھ دیں، صارفین کے کمنٹس سے ادارے کا کوئی تعلق نہیں ہے۔