جنوبی پنجاب صوبے کا مطالبہ منظور مگر کراچی صوبے کی بات پر لعنت

پورے ملک میں جنوبی پنجاب صوبے کی باتیں جاری ہیں اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بشمول پوری جماعت سینٹرل پنجاب سے علیحدگی کے لیے چلنے والی تحریک کے مطالبے کو فوری طور پر ماننے کی بات کررہے ہیں۔

سندھ اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعلیٰ نے کراچی صوبہ مانگنے والوں پر  لعنتیں دیں اور چلینج کیا کہ اگر کسی میں ہمت اور دم ہے تو وہ سندھ کو صوبہ بنا کر دکھائے۔

پورے ملک میں جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کی باتیں چل رہی ہیں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وعدہ کیا ہے کہ اقتدار میں آکر سب سے پہلے جنوبی پنجاب کو علیحدہ صوبہ بنائیں گے اور بلاول بھٹو بھی یہ اعلان کرچکےہیں کہ جنوبی پنجاب صوبہ صرف پیپلزپارٹی ہی بنائے گی۔

سندھ میں صوبہ بنے گا یانہیں یہ تو وقت بتائے گا مگر ایم کیوایم پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی بھی سندھ میں صوبہ بنانے کا اعلان کرچکے ہیں جبکہ ایم کیوایم حقیقی کے سربراہ آفاق احمد نے تو جنوبی سندھ صوبے کی تحریک بھی شروع کی ہوئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ الگ صوبے کی بات کرنے والوں پر لعنت بھیجتا ہوں، جو لوگ دھرتی کو ماں کہتے ہیں اسے اپنا تو کہیں۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ماضی میں شہر قائد دہشت زدہ تھا، ہرجگہ قتل عام ہوتا تھا، بھتہ خوری اور بوریوں میں لاشیں ملا کرتی تھیں، لوگ باہر نکلنے سے ڈرتے تھے لیکن آج کا کراچی اس سے پوری طرح مختلف ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں الگ صوبہ بنانے کی مذمت کرتا ہوں اگر اب بھی کسی کے دل میں کوئی خلل ہے تو نکال دے، جس دھرتی کو ماں کہتے ہیں اسے اپنا تو کہیں، میں الگ صوبے کی بات کرنے والوں پر لعنت بھیجتا ہوں۔