پاک سوزوکی نے یکم مارچ سے گاڑیوں کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ کردیا۔
خام مال، ڈالر کی قدر میں اضافے سمیت دیگر عوامل کیوجہ سے کمپنی نے گاڑیوں کی قیمت میں 80 ہزار سے 1 لاکھ 80 ہزار روپے کا اضافہ کیا ہے۔
اضافے کے بعد کلٹس اے جی ایس کی قیمت 45 لاکھ 46 ہزار جبکہ سوئفٹ جی ایل ایکس کی قیمت 51 لاکھ 25 ہزار پر پہنچ گئی۔
کمپنی کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق مارچ کی پہلی دلتاریخ سے نئے نوٹی فکیشن تک ہوگا۔ پہلے سے بک کی گئی گاڑیوں پر نئی قیمتوں کا اطلاق نہیں ہوگا۔


