بلاول نے بھارتی سرزمین پر کشمیر کاز اجاگر کیا ، شازیہ مری

کراچی : وفاقی وزیراورترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینزشازیہ مری کا کہنا ہے کہ وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے ایس سی او میٹنگ میں پاکستان کی بھرپورنمائندگی کرتے ہوئے کلبھوشن کو دہشت گرد کہا اورکشمیرکازاجاگرکیا جس سے بی جے پی اورپی ٹی آئی کو تکلیف ہے۔

انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ایس سی او میٹنگ میں پاکستان کی بھرپورنمائندگی کی ہے لیکن میٹنگ کے بعد بھارت کے وزیرخارجہ کی پریس کانفرنس انکی تنگ نظری ظاہرکرتی ہے،دوران میٹنگ بلاول بھٹو نے واضح کیا کہ پاکستان دہشت گردی کا سب سے بڑا شکاررہا ہے،ہمیں مل کر خطے سے دہشتگردی کا خاتمہ کرنا ہوگا،سی پیک جیسے اہم منصوبے پرصرف بھارت کو تکلیف ہے۔

انہوں نے کہاکہ وزیرخارجہ نے بھارت میں مسلمانوں کیساتھ ظالمانہ سلوک کیخلاف آواز بلند کی،بلاول بھٹو نے کلبھوشن کو دہشتگرد کہا اورعمران نیازی اسکی وکالت کرتا رہا،عمران نیازی کا بس چلتا تو بھارتی پائلٹ کی طرح کلبھوشن کو بھی رہا کردیتا۔