بابر اعظم نےعید کہاں منائی ؟ ٹوئیٹ ملاحظہ کیجئے !

لاہور : قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم عید منانے اپنے پرانے علاقے میں پہنچ گئے۔بابر اعظم کا بچپن فردوس مارکیٹ گلبرگ کے علاقے میں گزرا ہے، وہ چند برس قبل ڈیفنس منتقل ہو گئے تھے۔

بابر اعظم نے اپنے پرانے دوستوں کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیں۔بابر اعظم کا کہنا ہے کہ اس سال اپنے بچپن والے گھر میں عید منانے کا موقع ملا، کیا بے پناہ یادیں ہیں، سب کو عید مبارک۔

بابر اعظم پرانے دوستوں اور محلے داروں سے ملے اور ان کے ساتھ وقت گزارا۔بابر اعظم سمیت قومی کرکٹرز کل اسلام آباد میں اکٹھے ہوں گے۔