کونسی ویڈیوز اب ٹک ٹاک پر پوسٹ نہیں ہو سکیں گی ؟جانیئے !
کراچی : سوشل میڈیا کی مشہور و معروف ایپ ٹک ٹاک نے اپنے قوانین میں کچھ تبدیلیاں کی ہیں، ٹک ٹاک کی جانب سے موسمیاتی تبدیلیوں کا انکار کرنے والے مواد پر مبنی تمام ویڈیوز پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ٹک ٹاک نے موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے گمراہ کن مواد کی روک تھام کے لیے نئی پالیسی کا اعلان کردیا ہے۔
کمپنی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق تمام مواد کو سرچ کرنے پر اقوام متحدہ کی شراکت داری سے مستند تفصیلات فراہم کی جائیں گی۔ایک بلاگ پوسٹ میں ٹک ٹاک نے بتایا کہ اس پالیسی کے بعد موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے ا فواہوں پر مبنی مواد کو پلیٹ فارم سے ہٹا دیا جائے گا۔
ہمارا ماننا ہے کہ اپنے پلیٹ فارم پر موسمیاتی مباحث کے لیے ہمیں اہم کردار ادا کرنا ہوگا۔
(نیٹ نیوز / مانیٹرنگ ڈیسک)
