ٹی 20 رینکنگ , افتخار 10 اور حارث کی 5 درجے ترقی

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹی 20 پلیئرز رینکنگ جاری کردی، جس میں بابر اعظم اور محمد رضوان اپنی اپنی پوزیشنز پر موجود ہیں۔

ٹی 20 بیٹرز کی رینکنگ میں بھارت کے سوریا کمار بدستور سرفہرست ہیں جبکہ پاکستان کے محمد رضوان کا دوسرا اور کپتان بابراعظم کا تیسرا نمبر برقرار ہے۔

جنوبی افریقا کے رائیلی روسو پانچویں نمبر پر آگئے اور نیوزی لینڈ کے ڈیون کانوے چھٹے نمبر پر چلے گئے۔ قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر افتخار احمد 10 درجے ترقی کے بعد 44 ویں نمبر پر آگئے۔

ٹی 20 بولرز کی رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان کا پہلا نمبر برقرار ہے۔قومی ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر حارث رؤف نے شاداب خان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 5 درجے ترقی کے بعد 11 ویں نمبر پر آگئے۔