گلوکارہ نمرا مہرا علیل ہوگئیں ، مداحوں سے دعا کی اپیل

لاہور: معروف گلوکارہ نمرا مہرا علیل ہوگئیں ،ان کے والد کے انتقال کا صدمہ ان پر گہرا اثر چھوڑ گیا تھا جس کی وجہ سے انکی چند روز قبل طبیعت شدید خراب ہوئی جس کی وجہ ان کو نجی ہسپتال میں داخل کروادیا گیا۔
ان کے فیملی ذرائع کے مطابق گلوکارہ نمرا کا علاج جاری ہے انہوں نے گزشتہ ماہ سے شوبز سرگرمیوں سے وقتی طور پر کنارہ کشی اختیار کرلی تھی۔
گلوکارہ نے مداحوں سے ان کی جلد صحت یابی کےلئے دعا کرنےکی اپیل کی ہے ۔