امر خان ففٹی ففٹی سونا چاندی جیسے ڈراموں سے متاثر, کرداروں کو خراج تحسین
کراچی : اداکارہ امر خان رمضان کے لئے تیار کیے گئے اسپیشل کامیڈی پلے ہیر دا ہیرو میں اداکاری کے جوہر بھی دیکھائے پہں ، اس کامیڈی پلے میں وہ عمران اشرف کے ساتھ اسکرین شیئرکر رہی ہیں۔
اداکارہ امرخان اور عمران اشرف ایک ساتھ دیکھائی دے رہے ہیں رمضان کے لئے تیار کیے گئے اسپیشل کامیڈی پلے ہیر دا ہیرو میں۔
امر خان کا کہنا ہے کہ وہ 80 اور 90 کی دہائی کے کامیڈی پلے ففٹی ففٹی اور سونا چاندی کو بے حد پسند کرتی ہیں۔
ان کا کہنا کہ انہوں نے اپنے ڈرامے ہیر دا ہیرو کو 80 اور 90 کی دہائی کے ففٹی ففٹی، سونا چاندی اور انکل عرفی جیسے مشہور سچویشنل ڈراموں سے متاثر ہوکر لکھا۔
