کراچی فائیو اسٹار ہوٹل میں‌ سحری کے وقت شیخ‌ رشید کی خوبرو اداکارہ کے ساتھ، تصویر لیک

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد ان دنوں کراچی میں ہیں۔ گزشتہ روزانھیں ایک فائیو سٹار ہوٹل میں سحری کے وقت ملک کی ایک خوبصورت اداکارہ کے ساتھ دیکھا گیا۔

مشہور فلمی اداکارہ صوبیہ خان کی ایک فائیو سٹار ہوٹل میں معروف ملکی سیاستدان شیخ رشید احمد کے ساتھ تصاویر منظر عام پر آگئیں۔

صوبیہ خان ان دنوں اپنی فلم کی ڈبنگ کےلئے کراچی میں موجود ہیں۔

جب سحری کےلئے ڈائننگ ہال پہنچیں تو شیخ رشید وہاں پہلے سے موجود تھے،نے انھیں آواز دے کر پاس بلا لیا۔صوبیہ خان کا کہنا ہے کہ یہ ملاقات اتفاقیہ تھی کیونکہ میں نے ایک نجی ٹی وی پروگرام کے دوران شیخ صاحب کا انٹروےو کیا تھا تو انھوں نے مجھے پہچان لیا۔