لاہور قلندر مسلسل دوسری بار پی ایس ایل کا چیمپئن! ملتان سلطانز کوآخری بال پرشکست
لاہور: ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کے فائنل میں دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعدلاہور قلندرز نے کوملتان سلطانز کو ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
200 رنز کا ہدف حاصل کرنے کی کوشش میں ملتان سلطانز آخری بال پر ایک رنز سے ہار گیا۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری پاکستان سپر لیگ 8 کے فائنل میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز اسکور کیے۔
قلندرز کی جانب سے عبداللہ شفیق 65 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ فخر زمان 39 اور مرزا بیگ 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔کپتان شاہین شاہ آفریدی 15 گیندوں پر دھواں دار 44 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔ملتان سلطانز کی جانب سے اسامہ میر نے 3 جبکہ انور علی، احسان اللہ اور خوشدل شاہ نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔
