محکمہ ریلوے نے موسم گرما کا ٹائم ٹیبل متعارف کرا دیا
کراچی: پاکستان ریلوے نے موسمِ گرما کا ٹائم ٹیبل متعارف کرادیا ہے،جن کو نافذ العمل کردیا گیا۔ہزارا ایکسپریس کراچی سٹی سے 7 کے بجائے 7 بجکر 35 منٹ پر روانہ ہوئی۔پاکستان ایکسپریس کراچی کینٹ سے 1 بجکر 30 منٹ کے بجاے دو بجے روانہ ہوئی۔
کراچی اور لاہور کے درمیان چلنے والی دونوں ٹرینیں 4 بجکر 30 منٹ کے بجاے بیک وقت 5 بجے روانہ ہوئیں۔
ملت ایکسپریس کراچی کینٹ سے 5بجے کے بجاے 5بجکر 30 منٹ پر روانہ ہوئی۔تیزگام کراچی کینٹ سے 5 بجکر 30 منٹ کے بجاے 6 بجے روانہ ہوئی۔
علامہ اقبال ایکسپریس کراچی کینٹ سے ساڑھے 3 کے بجاے ساڑھے 6 پر روانہ ہوئی۔بقایا تمام گاڑیاں اپنے پرانے ٹائم ٹیبل کے مطابق روانہ ہوئیں۔

