سندھ میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ

کراچی: سندھ میں کورونا کیسز میں اضافہ ہوگیا ہے،محکمہ صحت سندھ کے اعداد شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ میں 53 افراد میں کورونا کے مثبت کیسز کی تصدیق ہوگئی،449 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے۔

مثبت کیسز کی شرح 11.8 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے،صوبے بھر میں کورونا کے 12 مریض زیرِ علاج ہیں،4 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، کوئی بھی مریض وینٹی لیٹر پر نہیں ہے۔

ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق کورونا کے لیے ٹیسٹ کیے جانے والے لوگ وہی ہیں جو پہلے سے ہی کووِڈ کی علامات کے ساتھ ہیں،جس کی وجہ سے کورونا مثبت کیسز کی شرح زیادہ ہوگی،زیادہ تر آبادی کو کووڈ کے خلاف کامیابی سے ویکسینیشن کی گئی، بہت کم سنگین کیسز ہیں،عام آبادی کو اسپتالوں یا بھیڑ والی جگہوں پرکا دورہ کرتے وقت ماسک پہننا چاہیئے۔

وائرس کے خلاف قوت مدافعت بڑھانے اور کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بوسٹر خوراک لی جائے۔