عمران خود بنکر میں بند ،خواتین و بچوں کوڈھال بنارکھاہے ، مرتضیٰ وہاب

کراچی:سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ عمران خان ریاست آئین و قانون کے خلاف کھڑا ہے اسے ملک کی سلامتی، آئین اور قانون و سے کوئی لینا دینا نہیں، عمران نیازی خود کو بنکر میں بند کرکے خواتین و بچوں کو آگے کردیتا ہے سابق صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپور کو جیل بھیجا گیا ہم نے کوئی مزاحمت نہیں کی، ہم قانون اور آئین پر عمل کرنے والے ہیں۔

سندھ اسمبلی کمیٹی روم میں نیوز کانفرنس سے خطاب کررہے تھے بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ دنیاکی سیاسی انقلابی اورجدوجہدکی تاریخ میں لیڈران لیڈ کرتے نظرآتے ہیں کسی کولیڈراسی وجہ سے کہاجاتاہے کیونکہ وہ لیڈ کرتاہےزیادہ دورنہیں برصغیرمیں قائداعظم لیاقت علی خان سردارعبدالرب کی جدوجہد دیکھیں سب نے لیڈ کیا کسی نے بچے یاعورت کوڈھال نہیں بنایا بنکرمیں نہیں چھپے، شہید بھٹواوران کی بیٹی نے ہمیشہ سیاسی تحریکوں کولیڈ کیا عوام کی قیادت کی اٹھارہ اکتوبرکوحملہ ہوا شہید بی بی پرحملہ ہوا کارکنان نے کراچی آنے سے منع کیا۔

انہوں نے کہاکہ میں اپنے کارکنان کےدرمیاں جاؤنگی اٹھارہ اکتوبر کوحملہ ہوتاہے 19کوبی بی اسپتال جاتی ہیں شہداء کی فیملیوں کے گھروں پرگئی انہوں نے عورت ہوکرسامنا کیامیدان عمل میں موجود رہی اورجان کانزرانہ دیا عمران حکومت میں بلاول بھٹونے عوامی ریلی کی قیادت کی وہ بلٹ پروف گاڑی میں نہیں بیٹھے۔

بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ تاریخ میں مثال نہیں ملے گی عورتوں اورکارکنان کوڈھال بناکررکھاہواہے ہٹلربھی بنکرمیں چھپاتھا عدالتیں کہتی تھی ایماندارہیں لوگ کہتے تھے سمارٹ ہےرعایتیں دی گئی آج اسی وجہ سے وہ ریاست کوچیلنج کررہاہے کیاریاست اس کے آگے گھٹنے ٹیک دے لوگوں کی پگڑیاں اچھالو خاتون جج کے خلاف دھمکی آمیزگفتگوکرو کیوں کہ آپ ہینڈسم ہو سیاسی کارکنوں کے خلاف کارروائی ہوتی ہےان کے خلاف کیوں نہیں بھٹوسےبڑالیڈرپاکستان میں نہیں آیااس نے آئین دیا بھٹوجیسی مقبولیت کسی کی نہیں رہی کیاپیپلزپارٹی نے عدالتوں کاسامنا نہیں کیا