پیٹرول چوری کاالزام ، نوجوان کوالٹالٹکا کر وحشیانہ تشدد
کراچی: اورنگی ٹاؤن سیکٹر ون ڈی میں غنڈہ عناصر کی نوجوان پر بہیمانہ تشدد کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ، نوجوان پر مبینہ طور پر پیٹرول چوری کے الزام لگایا گیا تھا اور اس دوران غنڈہ عناصر نوجوان کو الٹا لٹکایا ہوا تھا ۔
ایک ویڈیو میں نوجوان کو تار اور ربڑ کے پائپ کی مدد سے بری طرح سے پیٹا جا رہا تھا اور جس کی تکلیف سے نوجوان بری طرح سے چیخ رہا تھا ، واقعہ کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ایس ایس پی ویسٹ نے نوٹس لے لیا ۔
اس حوالے سے اورنگی ٹاؤن تھانے میں مبینہ طور پر پیٹرول چوری کے الزام میں نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنانے والوں کے خلاف مقدمہ درج کیا جا رہاہے ۔

