اسمبلی واپس جانے کی خواہش پر، اسد عمر سمیت پی ٹی آئی کے 3 رہنماؤں کی رکنیت معطلی کالعدم قرار

قومی اسمبلی میں واپس جانے کی خواہش پر اسد عمر سمیت تین اراکین کے استعفے معطل

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما اسد عمر، علی نواز اعوان اور راجہ خرم نواز کے استعفوں کی منظوری کا نوٹیفیکیشن معطل کرکے مذکورہ حلقوں میں الیکشن کمیشن کو انتخابات سے روک دیا۔

 اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے اسد عمر، علی نواز اعوان ور خرم نواز کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے احکامات جاری کیے۔

عدالت نے الیکشن کمیشن کو ضمنی انتخابات سے بھی روک دیا۔

دوران سماعت، چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ پہلے آپ کہہ رہے تھے استعفیٰ منظور نہیں کیا جا رہا اور اب آپ کہہ رہے کہ غلط منظور کیا۔

جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ کیا آپ نے صرف ان نوٹیفیکیشن کو چیلنج کیا ہوا ہے؟

پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے دلائل میں کہا ۔کہ ہم واپس اسمبلی جانا چاہتے ہیں۔