عمران کے ساتھ خصوصی سلوک، لگتاہے جیسے وہ شاہی مہمان ہو ں ،شرجیل کاردعمل
کراچی : وزیراطلاعات و نشریات سندھ شرجیل میمن نےکہا ہے کہ عمران خان کو عدالت سے اسپیشل ٹریٹمنٹ مل رہی ہے، لگتا ہے وہ کوئی سرکاری مہمان یا شاہی گیسٹ ہیں۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر تنقید کرتےہوئے شرجیل میمن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لکھا کہ یہ شخص بی آر ٹی، ہیلی کاپٹر اسکینڈل، فیک اکاؤنٹس، توشہ خانہ، فارن فنڈنگ اور گوگی جادوگرنی گٹھ جوڑ میں پہلے ہی بے نقاب ہو چکا ہے۔
انھوں نےسوال اٹھایا کہ عمران خان کیساتھ خصوصی سلوک کیوں ہو رہا ہے؟۔
