کمشنر کراچی کا پولیس اور فورسز کے جوانوں کو خراج تحسین پیشن
کراچی: کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے کراچی پولیس آفس پر حملے کے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کراچی میں دہشت گردی کے خلاف پولیس رینجرز اورسیکوریٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے حملہ کو ناکام بنانے میں پولیس رینجر از اور قانون نافذ کر نے والے اداروں کا کردارقابل قدر ہے۔انھوں نے کہا کہ ہمارے ادارے دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے الرٹ ہیں اور اپنے شہر کراچی اور ملک کی حفاظت کے لیے پر عزم ہیں۔
کمشنرکراچی نے اس موقع پر شہدا کے درجات کی بلندی زخمیوں کی صحتیابی اور لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کرتےہو ے دعا کی ائے اللہ تعالی انھیں صبر جمیل عطا کرے۔

