کراچی:پولیس آفس پر حملے میں دہشت گردوں کی جانب سے استعمال کی جانے والی گاڑی کے مبینہ مالک کو بھینس کالونی سے حراست میں لے لیا گیا ہے۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کراچی پولیس آفس میں حملے کی تحقیقات کا آغاز کردیاہے اورایک تحقیقاتی ٹیم نے ہفتے کے روز کے پی آو کا دورہ کیا اورحملہ سے متعلق شواہد جمع کیے، قانون نافذ کرنے والے ادارےکی جانب سے بھینس کالونی میں چھاپہ مارا گیا اورحملہ آوروں کے زیر استعمال گاڑی کے مالک کو گرفتار کیا گیا۔
مبینہ مالک کو بھینس کالونی نمبر 6 سےحراست میں لیا گیا۔ابتدائی بیان گاڑی مالک کا کہنا تھا کہ میں نے گاڑی ایک شو روم پرفروخت کردی تھی، شوروم والوں نے گاڑی کس کو دی مجھے علم نہیں ہے۔