ذندگی میں کسی مرد کے سہارے کی ضرورت نہیں ,سجل علی

کراچی : شوبز انڈسٹری کی خوب رو اداکارہ سجل علی نے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ انہیں اپنی زندگی میں کسی مرد کے سہارے کی ضرورت نہیں لیکن اگر کسی کا ساتھ ملتا ہے تو اچھا ہے۔

اپنی فلم ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو ود اٹ‘ کے حوالے سے انٹرویو دیتے ہوئےانہوں نے جنوبی ایشیا میں لڑکیوں کی شادی کے حوالے سے قائم سوچ پر کھل کر بات کی۔

انہوں نے کہا کہ آپ خود بھی یہ جانتی ہیں ایک لڑکی بغیر شادی کئے ہوئے بھی نامکمل نہیں ہے, اگر شادی ہوجاتی ہے تو اچھی بات ہے لیکن اگر نہیں ہوتی تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ نامکمل ہے، وہ اپنی ایک مکمل شخصیت کی مالک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لڑکیوں کو شادی کے نام پر ایک باکس میں قید نہیں کرنا چاہئے بلکہ لڑکیوں کو اس بات کی آزادی دینی چاہئے کہ جب انہیں خود محسوس ہو کہ اسے کسی کے ساتھ کی ضرورت ہے تو تب شادی کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے اپنی زندگی مکمل کرنے کے لئے فی الحال کسی مرد کے ساتھ کی ضرورت نہیں ,ہاں اگر مستقبل میں کسی کا ساتھ ملتا ہے تو بہت اچھی بات ہے لیکن یہ ضروری نہیں ہے۔