وزیراعظم کاحملے میں شہیدیونے والوں کو شہداء پیکج دینے کا اعلان

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی پولیس آفس پر حملے میں جام شہادت نوش کرنے والوں کو شہداء پیکج دینے کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی پولیس آفس پر دہشت گردوں کیخلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین اور حملے میں شہید ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا،وزیراعظم نے زخمیوں کا طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔

شہباز شریف نے کہا کہ ایک گھنٹہ طویل آپریشن میں فورسز نے پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ کیا،آپریشنل تیاری اور پولیس کی استعداد میں اضافے پر فوری توجہ دینا ہو گی۔دہشت گردی کو ختم کرنے کیلئے پوری ریاستی قوت اور اشتراک عمل کو بروئے کار لانا ہو گا۔