کراچی : 28 واں عالمی مشاعرہ 25 فروری کومنعقد کیا جائے گا

کراچی: ساکنان شہر قائد کی جانب سے 25 فروری کو 28 واں عالمی مشاعرہ منعقد کیا جائیگا۔

ساکنان شہر قائد کے منتظمین کا کہنا ہے کہ یہ پاکستان کا سب سے بڑا مشاعرہ ہوتا ہے جو اس بار ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگا ۔

کراچی پریس کلب میں ساکنان شہر قائد کی جانب سے 25 فروری کو مشاعرے کا اہتمام کا اعلان کیا گیا ، کراچی پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منتظم اعلی محمود احمد خان نے کہا کہ اس مشاعرے کے لیے پورے سال تیاری کی جاتی ہے جو کہ پوری رات جاری رہتا ہے۔

اس موقع پر ممتاز شاعر پیرزادہ قاسم کا کہنا تھا کہ اس مشاعرے کا چرچا عالمگیر سطح پر ہوتا ہے اور کچھ وقت پہلے یہ تخمینہ بھی لگایا گیا تھا کہ اس مشاعرے میں کتنے لوگ آتے ہیں تو معلوم ہوا کہ کسی زمانے میں 20 ہزار لوگ بھی آئے تھے ۔